کھیل

شاہ زیب حسن کی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت مکمل

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شاہزیب حسن کی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں ابتدائی سماعت مکمل ہو گئی ، پی سی بی کی جانب سے کرکٹر کے خلاف ثبوت 4 مئی کو پیش کیے جائیں گے۔
معطل کرکٹر شاہ زیب حسن پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں قائم کردہ تین رکنی ٹربیونل کے روبرو پیش ہوئے، ابتدائی سماعت میں کیس کے ٹرمز آف ریفرنسز(ٹی اوآرز) طے کیے گئے۔
ٹی او آرز کے مطابق پی سی بی شاہ زیب حسن کے خلاف 4 مئی کو ثبوت پیش کرے گا، شاہ زیب حسن ان کا جواب 18 مئی کو دیں گے۔
شاہ زیب حسن کے وکیل اور گورنر پنجاب کے صاحبزادے کاشف رجوانہ نے ٹربیونل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہائیکورٹ نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ زیب حسن پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بکیز سے رابطے بتانے میں نہ صرف تاخیر کی بلکہ مکمل معلومات بھی فراہم نہیں کیں، ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button