شاہ رخ خان کی حب الوطنی خطرے میں پڑ گئی
شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں کے پشاور الیکشن میں حصہ لینےکو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے،کسی نے شاہ رخ کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ دے دیا ، تو کسی نے ان کی حب الوطنی پرہی انگلی اٹھادی ۔
پشاور کے تاریخی محلہ شاہ ولی قتال کی رہائشی اور بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں 25جولائی کو ہونے والےعام انتخابات 2018 میں جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔
شاہ رخخان کی حب الوطنی خطرے میں پڑ گئی
نور جہاں سیاست میں کئی سالوں سے سرگرم ہیں، ان کا تعلق تو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے ہے، لیکن اس مرتبہ وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔
یہ بات بھارتیوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی، انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے سپر اسٹار پر تنقید ی حملے شروع کر دیے اور کنگ خان کی پاکستانی پرچم کے ساتھ فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کر کے ان کی حب الوطنی پر شک کرنے لگے
کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کو پاکستان سے پیار ہے اسی لئے انہوں نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ رائڈرزکے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
کسی نے انہیں فلم رئیس میں ماہرہ خان کے ساتھ ادا کاری کرنے پر شک کی نگاہ سے دیکھا۔
کسی نے کہا کہ پاکستان چلے جاؤ اور واپس کبھی مت آنا.
کسی نے کہا شاہ رخ خان کو بھی پاکستان جا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہئے۔
دوسری جانب شاہ رخ خان سے محبت کرنے والے ان کے مداح ان کی حمایت میں آگے آگئے۔
کسی نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کی کزن پاکستان کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟
کسی نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے کہ اگر ان کے رشتہ دار سرحد پار رہتے ہیں۔
کسی نے کہا کہ شاہ ر خان کو اس طرح بد نام کرنے کا کسی کو حق نہیں پہنچتا۔پاکستان میں بہت سے بھارتیوں کے رشتہ دار رہتے ہیں، ان میں بہت سے سیاست میں شامل ہوں گے۔