کھیل
شاہد آفریدی کی محبت نے بھارتی شہری کو جیل پہنچادیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان دشمنی میں اس حد تک گر چکی ہے کہ شاہد آفریدی کے ایک مداح کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہننے پر اٹھا کر حوالات میں ڈال دیا گیا ہے۔ انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کا نوجوان ریپون چودھری شاہد آفریدی کا بہت بڑا مداح تھاجو ایک کرکٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہن کر چلا گیا۔ اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، جس میں اسے ملک مخالف اقدام کا موردالزام ٹھہرایا گیا ہے۔ پولیس نے ریپون چودھری کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی اور 294کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔