شاہد آفریدی ورلڈ الیون ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں اگر ۔۔۔“ آئی سی سی
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )آئی سی سی کے زیراہتمام ورلڈ الیون لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو چیرٹی میچ کھیلے گی اور اس حوالے سے آئی سی سی نے شاہد آفریدی کیلئے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹویٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آئین مورگن کی غیر موجودگی میں ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے ۔آئی سی سی کی جانب سے اس اعلان کے بعدشاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے وہ بھی اتنے اچھے مقصد کیلئے ، مجھے یقین ہے کہ دوسری ٹیم کے کھلاڑی بھی اس میچ کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہوں گے اور شائقین کرکٹ کو انتہائی شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا ‘۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی کو آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل کیا گیا تو اس کے بعد خبریں آئیں کہ ممکنہ طور پر شاہد آفریدی میچ نہیں کھیل پائیں گے تاہم اس کے بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ وہ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں حصہ لے گیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس نوبل کا ذ کو بطور کرکٹر اور مسلمان سپورٹ کرتاہو ں اور اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کررہا ہوں اور میرے جسم میں جتنی سکت ہوگی میں اس میں بھرپور حصہ لوں گا۔