انٹرنیشنل

شام کے صدر کو قتل کرکے اس کی حکومت گرا دی جائے گی۔۔اسرائیل نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے شام میں ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور سرگرم عمل رہنے کی مزید اجازت ملنےکی صورت میں شام کے صدر بشارالاسد کو قتل کردینے کی دھمکی دے ڈالی۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت میں شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسرائیل کے وزیر توانائی یوفال اشٹائنٹز نے کہا ہے کہ اگر شامی صدر کی سرپرستی میں ایران شامی سرزمین پر اسرائیل کے خلاف سرگر م عمل رہا تو اسرائیل شامی صدر کو موت کے گھاٹ اتار دے کر اس کی حکومت کا خاتمہ کردے گا۔ شام کی سرزمین اسرائیل کے خلاف ایرانی اڈوں کے استعمال میں نہیں لائی جانی چاہیے ۔ لیکن اگر ایسا ہوتا رہا تو بشارالاسد کو قتل کرکے اس کی حکومت کو گرا دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر توانائی کا یہ دھمکی آمیز بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بشار حکومت کو دی گئی وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بنیامین نیتن یاہو نے زور دیا کہ اسرائیل کسی صورت بھی ایران کو شام میں مستقل عسکری وجود کی اجازت نہیں دے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button