شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر حملہ
شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حمس کےایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈوں پر امریکی حملوں کی تردید کردی۔
شامی سرکاری میڈیا کے مطابق شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، جبکہ پڑوسی ملک لبنان کے سرحدی علاقے میں طیاروں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
شامی نیوز ایجنسی کے مطابق شامی فورسزکا دعویٰ ہے کہ حمس کے ٹی4 ایئر بیس پر 8میزائل دا غےگئے، حملے کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔
ادھر سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈوں پر امریکی حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوجی اڈوں پرامریکی حملوں کی خبروں میں حقیقت نہیں۔
حملے کی اطلاع شامی فوج کی جانب سے غوطہ میں کیمیائی حملوں کے الزام کے بعد سامنے آئی ہےجس میں 70 افراد مارے گئے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔