انٹرنیشنل

شام کےخلاف عالمی اتحاد کاحصہ بنیں گے:سعودی ولی عہد

پیرس(نیوز وی او سی آن لائن)سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا کہنا ہے کہ حالات کے مطابق شام کےخلاف عالمی اتحاد کاحصہ بنیں گے۔
پیرس میں فرانس کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا کہنا تھا کہ ایران سعودی عرب کےخلاف کام کررہاہے وہ دہشت گردی کوسپورٹ کر رہاہے،ایرانی حکومت اپنے عوام کے مفادمیں کام نہیں کررہی۔
پریس کانفرنس میں فرانسیسی صدر ایمائنل میکران کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پرسعودی عرب سے متفق ہیں ان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اورخطے میں ان کابڑھتا اثرکم ہوناچاہیے،سعودی عرب کےخلاف بیلسٹک حملوں کی دھمکیوں کوبرداشت نہیں کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدہ برقرار رہناچاہیے۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی جنگ بندی پرسلامتی کونسل کی قرارداد کی روس خلاف ورزی کررہاہے،امریکی برطانوی ساتھیوں سے بات چیت جاری ہے،شام پر جلد فیصلہ کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کاکیمیائی ہتھیاروں کی تصدیق کاطریقہ کاربحال کیاجائے۔فرانسیسی صدر کہتے ہیں کہ یمن میں انسانی حقوق کے عالمی قوانین کابھی خیال رکھاجائے وہاں انسانی المیے پرسعودی عرب کےساتھ کانفرنس پراتفاق ہواہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button