پاکستان

شام کی حکومت کا داعش کے خلاف کامیابی کا اعلان

دمشق: شامی فوج نے اپنی سرزمین پر داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک میں داعش کے آخری اور مضبوط گڑھ ’البو کمال‘ کو بھی شدت پسند سے چھڑا کر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ شام کے شمالی شہر البو کمال کو داعش کا آخری مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن اب وہاں پر شامی حکومت نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
شامی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اب ملک میں داعش کا کہیں بھی کنٹرول یا محفوظ مقام نہیں اور 2014 سےشرو ع ہونے والا داعش کا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے جب کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو عراق کے سرحدی اور مضافاتی علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں۔
شامی اتحادی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ کے تمام منصوبے خاک میں ملادیے گئے ہیں اور اب کوئی بھی علاقے جنگجوؤں کے زیرِاثر نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button