انٹرنیشنل

شام کیمیائی حملہ: بشار الاسد کی حمایت جاری رکھیں گے، دمتری پیسکوف

روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے شام کے صوبے ادلب میں تباہ کن کیمیائی حملے کے باوجود شامی صدر بشارالاسد اور ان کی حکومت کی حمایت میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یہ موقف اختیار کرے گا کہ یہ شامی حزب اختلاف اس کیمیائی حملے کی ذمے دار ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ مجوزہ قرارداد ان کے لیے ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ غلط معلومات پر مبنی ہے۔ قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے شامی اپوزیشن کو کیمیائی حملے کا مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
اس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خان شیخون میں حزب اختلاف کے کیمیائی ہتھیاروں کے ایک گودام پر شامی طیارے کی بمباری کے بعد زہریلی گیس کا اخراج ہوا تھا۔اس زہریلی گیس کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button