انٹرنیشنل

شام پر105 میزائل داغےگئے، پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شام پر 105 میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جبکہ روس کا کہنا ہے کہ 71 میزائل حملوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنا دیا
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے شام کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ شام پر حملے کامیاب رہے۔
ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے بتایا کہ شام پر کل ایک سو پانچ میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
شام پر105 میزائل داغےگئے، پینٹاگون
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیا گیا ہے اور امریکا سمجھتا ہے کہ شامی حکومت کی کیمیائی حملے کی صلاحیت کو کافی حد تک ختم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے فائر کئے گئے 71میزائل حملوں کو شامی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنادیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں امریکا اور اتحادی حملوں کو ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیا۔
ادھرامریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو سراہتے ہوئے برطانیہ اور فرانس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر نتیجہ برآمد نہیں ہوسکتا تھا، مشن مکمل ہوگیا ۔
شام پر میزائل حملے کے بعد برطانوی وزیراعظم کو اپوزیشن کی سخت تنقید کا سامنا ہے ۔
اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے کہا کہ شام پر حملوں میں حصہ لینے سے پہلےپارلیمنٹ سےمنظوری لینی چاہیے تھی، بم تحفظ نہیں دےسکتے، نہ امن لاسکتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم پارلیمنٹ کےسامنےجوابدہ ہے، امریکی صدرکی خواہشات کی نہیں۔
دوسری جانب شامی فوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی غوطہ کا علاقہ باغیوں سے مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button