انٹرنیشنل

شام پر حملہ،روس کی سیکورٹی کونسل میں مذمتی قرارداد مسترد

نیویارک(نیوز وی او سی آن لائن) سیکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس کی جانب سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں میزائل حملوں کے خلاف مذمتی قرارد مسترد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پرمیزائل حملے کے خلاف روس کی مذمتی قرارداد مسترد کردی گئی ،رپورٹس کے مطابق کل پندرہ ارکان میں سے8اراکین نے اس کی مخالفت ،3نے حق میں جبکہ 4نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ ہی نہیں لیا۔
روس کے حق میں چین اور بولیوانے ووٹ دیا جبکہ امریکہ کو فرانس،برطانیہ اور دیگر کی سپورٹ حاصل رہی ۔
واضح رہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام میں100کے قریب میزائل حملے کئے جس کو امریکہ نے کامیاب قراردیا اور کہا کہ ہم نے ان میں اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرلئے ہیں۔
دوسری جانب روس کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔روسی سفیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے، امریکی حملوں کا جواب ہرحال میں دیا جائے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں واضح طور پر امریکی صدر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کو مجرم قرار دیاتا ہوں اور انہوں نے جرم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں ممالک کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، جیسا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ برسوں میں عراق، شام اور افغانستان میں جرم کیا لیکن وہاں سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔
پاکستان کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ہم شام کی سنگین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات سے اجتناب کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button