انٹرنیشنل

شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے تو انتقامی کاروائی کرینگے: فرانسیسی صدر

پیرس (نیوز وی او سی) فرانسیسی صدر نے پیوٹن سے ملاقات میں کہا روس کیساتھ شراکت داری چاہتے ہیں۔ چیچنیا‘ روس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر چوکس ہیں۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ریڈ لائن ہو گی اور ہم بھی فوری جواب دیں گے۔ روسی صدر پیوٹن اور فرانسیسی صدر میگرون نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ میگرون نے کہا کہ روس سے بات کئے بغیر اہم عالمی مسائل کا حل ناممکن ہے شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تو انتقامی کارروائی کریں گے۔ شام پر روس کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ پیوٹن نے کہا یوکرائن کے معاملے پر یورپی پابندیاں درست نہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا روس پر ہیکنگ کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button