شام میں پہلی بارخاتون کی بریگیڈئر جنرل کے عہدے پر ترقی

دمشق(نیوز وی او سی)شام کی فوجی تاریخ میں پہلی بارخاتون کو بریگیڈئر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریگیڈئر جنرل کے عہدے پر فائز کی جانیوالی خاتون کا نام نبل مدحت بدر ہے اور ان کا تعلق شام کے شہر تارتوس سے ہے جبکہ نبل مدحت پہلی خاتون ہیں جو فوج کے اس اعلیٰ عہدے تک پہنچی ہیں۔
Load/Hide Comments