انٹرنیشنل
شام میں جنگ بندی، روس اورترکی کی محفوظ زون کی حمایت
شام میں جنگ بندی اور اپوزیشن جنگ جوؤں کو دہشت گرد تنظیموں سےجدا کرنے کی کوششوں میں پیش رفت کاامکان ہے، روس اورترکی نے شام میں سیف زون کی حمایت کی ہے،قازقستان میں شام کے معاملے پر مذاکرات کا نیا دور جاری ہے ۔
روس نے مذاکرات میں جنگ زدہ شام میں چار محفوظ زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے ۔ قازقستان میں شامی فریقین کے مذاکرات میں منصوبہ آج پیش کیا جائے گا۔ روسی صدر کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس معاملے پر ترک اور امریکی صدر سے بھی بات کی ہے ۔
قازقستان کے دارالحکومت ،آستانہ میں جاری مذاکراتمیں امریکا کے کسی نمائندے نے پہلی بار شرکت کی ہے ۔