انٹرنیشنل

شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملے، 31 داعش جنگجو ہلاک

انقرہ: شمالی شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں داعش کے 31 جنگجو مارے گئے، ان فضائی حملوں کے دوران ترک نواز شامی باغیوں نے بھی زمینی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے جہادیوں کو ٹارگٹ کیا، ہلاک ہونے والے جہادیوں میں سے 14 کو اخترین اور ترکمان کے علاقوں سے فرار ہوتے وقت ترک نواز شامی باغیوں نے ہلاک کیا جبکہ 17 فضائی حملوں میں مارے گئے۔ ان دونوں قصبوں پر جہادیوں نے ایک روز قبل قبضہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں ‘اسلامک اسٹیٹ’ کے کم از کم اکتیس جنگجو مارے گئے۔ ان فضائی حملوں کے دوران ترک نواز شامی باغیوں نے بھی زمینی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے جہادیوں کو ٹارگٹ کیا۔ ترکی کے حمایت یافتہ باغی ‘اسلامک اسٹیٹ’ کے جنگجووں کو دابق قصبے کی جانب دھکیلنے میں مصروف ہیں۔ ہلاک ہونے والے جہادیوں میں سے چودہ کو اخترین اور ترکمان کے علاقوں سے فرار ہوتے وقت ترک نواز شامی باغیوں نے ہلاک کیا جبکہ سترہ فضائی حملوں میں مارے گئے۔ ان دونوں قصبوں پر جہادیوں نے ایک روز قبل قبضہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button