انٹرنیشنل

شام: روس کا فضائی حملہ،57 شہری جاں بحق

روس کی جانب سے شام کے رہائشی علاقےمیں فضائی حملے میں 21 بچوں سمیت 57 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے لیے انسانی حقوق کے برطانوی مبصرین کے مطابق روس کی جانب سے یہ فضائی حملہ مشرقی شام میں دیر الزور نامی صوبے کے داعش کے زیر قبضہ الشفاہ نامی گاؤں میں واقع ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔
ابتدائی طور پر حملے میں 34 شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا تھا تاہم پورے دن ملبہ ہٹانے کے دوران مزید لاشیںبرآمد ہوئیں جن میں ہر عمر کے مرد و خواتین کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں ہیں۔
واضح رہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا بڑا اتحادی ہے اور ستمبر 2015ء سے بشار کی حکومت کی حمایت میں فوجی مداخلت کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button