انٹرنیشنل
شام: داعش کیخلاف کرد اور عرب فورسز کیجانب سے فوجی آپریشن شروع
دمشق: امریکی حمایت یافتہ کرد اور عرب افواج کا کہنا ہے کہ وہ شام میں داعش کے زیر قبضہ شہر رقہ کی آزادی کے لیے فوجی آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ آپریشن میں امریکی اتحادیوں کی جانب سے فضائی مدد بھی حاصل ہو گی۔ کرد اور عرب اتحادی ملیشیا نے شہر کے شمالی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔ فوجی آپریشن میں 30 ہزار سے زائد جنگجو حصہ لے رہے ہیں۔ دو ہزار تیرہ میں داعش نے رقہ پر قبضہ کیا تھا۔