Draft
شادی کے بعد حقیقی زندگی انجوائے کر رہی ہوں، ریما خان
لاہور(فلم رپورٹر) لالی ووڈ پر برسوں تک راج کرنیوالی اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کر رہی ہوں میری تمام تر توجہ اپنے گھر پر مرکوز ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے
اور آج کل بہت اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں جو پاکستانی عوام کو بہت پسند بھی آ رہی ہیں ہمیں مزید شائقین فلم کو انٹرٹینمنٹ دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو خیر باد نہیں کہا بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلمی دنیا سے تھوڑی دور ہوں۔ریما کا کہنا تھا کہ فلموں کی بہت سی آفرز آ رہی ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے غور کر رہی ہوں۔