انٹرنیشنل

شادی سے پہلے لڑکی کو لڑکے کے گھر والوں کے سامنے کپڑے اتارنے پر مجبور کر دیا گیا

22 جولائی 2017
بھارت میں خواتین کی تذلیل میں اس مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ انسانیت بھی شرما کر رہ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ماہوبا میں پیش آیا جہاں ایک بھارتی شخص ’جے ہند واڈ‘ کی شادی تیجا نامی لڑکی سے طے ہوئی لیکن جب کچھ رشتہ داروں نے دولہا کو بتایا کہ لڑکی ایک جلد کی بیماری لیوکوڈرما (پھلبہری) میںمبتلا ہے تو ہنگامہ ہی برپا ہو گیا۔معاملات نے مزید سنگین صورتحال اختیار کی تو لڑکی تیجا کا والد پولیس سٹیشن جا پہنچا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی تو ضرور ہو گی مگر اس سے پہلے حقیقت سامنے لائی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد لڑکی کو پولیس سٹیشن کے ہی ایک کمرے میں بھیج دیا جہاں اسے لڑکے کے رشتہ داروں کے سامنے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکے کے رشتہ داروں نے جب اچھی طرح تسلی کر لی کہ یہ تمام باتیں صرف افواہیں ہی ہیں تو معاملہ بھی ختم ہو گیا اور دولہے کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر والوں سے معافی مانگ لی اور پھر دونوں کی شادی بھی ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button