Draft

سی پی او نے سب انسپکٹر علی کو کرپشن اور تفتیش میں ملزمان کی مدد کرنے پر بے گناہ قرار دینے پر معطل ، شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا

راولپنڈی، 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
راولپنڈی سی پی او اسرار احمد خان عباسی نے تھانہ واہ کینٹ کے سب انسپکٹر علی کو کرپشن اور دوران تفتیش ملزمان کی مدد کرنے، انھیں بے گناہ قرار دینے پر معطل کر نے کے ساتھ شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا اور ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق خان کو ہدائیت کی ہے کہ مذکورہ ایس آئی کے خلاف انکوائریکر کے رپورٹر کریںایک شہری شیخ نعیم نے کھلی کچہری میں سی پی او کو درخواست دی اور بعد ازاں ان کے دفتر میں پیش ہو کر شکایت کی کہ عبدالصمد، اس کے بھائی شاھد اقبال، باپ ارشاد اور شاھد کی بیوی لبنی نے دھوکہ سے کاروبار میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے نام پر اس سے 15 لاکھ درہم اور 4․2 ملین امریکی ڈالرز لے کر ہڑپ کر لیے انھوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد کینیڈین شہریت کے حامل ہیں اور ان کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد سمیت چکوال میں بھی فراڈ کے متعدد کیسز درج ہیںشیخ نعیم نے سی پی او کو بتایا کہ ایس آئی علی نے 3کروڑ رشوت لے کر گرفتار ملزم شاھد اقبال کو دوران حراست پروٹوکول دیا بلکہ جج کے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے باوجود بھی ایس آئی علی نے ملزم کو بے گناہ قرار دیا اس پرسی پی او اسرار عباسی نے ایس آئی علی کی سخت سرزنش کی، اس کو فوری طور پر معطل کرے کے اس کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button