پاکستان

سی پیک کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے جائیں:آرمی چیف

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی، اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کئے جائیں ۔ انہوں نے سی پیک کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔ وہ منگل کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر زکوئٹہ کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز میں سدرن کمانڈ بلوچستان کی جانب سے آپریشنل تیاریوں، سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری کے لئے پاک فوج، فرنٹیئر کور، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے صوبے میں امن کی بحالی کے لئے بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے کہا بلوچستان میں امن کی بحالی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں کی سکیورٹی کے لئے پاک فوج صوبائی حکومت کومکمل تعاون فراہم کریگی ۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تمام قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشنز کئے جائیں۔ آپریشنز میں انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے ۔ آرمی چیف نے صوبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی کے لئے ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت دی کہ عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ روابط کو یقینی بنانے کے ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے ۔قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے انکا خیر مقدم کیا ۔ آرمی چیف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button