ایڈیٹرکاانتخاب

سی پیک کیخلاف دشمن کی ہر سازشیں کو ناکام بنائیگیے:کورکمانڈرز کانفرنس

کانفرنس میں نیوز لیکس پر غور، پاک افغان سرحد ،کنٹرول لائن،داخلی سلامتی ،آپریشن ردالفساد اور نیپ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ، شرکا کو آرمی چیف نے دورۂ قطر پر اعتماد میں لیا
آپریشن کسی خاص نسل ،فرقے یا گروپ کیخلاف نہیں ،پائیدار امن کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ ،مہاجرین کی واپسی کا عمل یقینی ، دہشتگردوں کی سزا پر عملدرآمد کرنا ہوگا، آرمی چیف راولپنڈی (نمائندہ خصو صی ، نیو زایجنسیاں) کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے کہا ہے کہ پوری قوم سی پیک کیخلاف دشمن ایجنسیوں کی سازشیں ناکام بنا ئیگی ، تمام فریق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تیز ی لائیں، فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ان میں توسیع کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔ کورکمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہوئی، کانفرنس میں شرکاء نے جیو ا سٹریٹجک صورتحال، پاک افغان سرحد ،لائن آف کنٹرول ، داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔شرکاء نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز،پولیس، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی اورلاہور میں پی ایس ایل فائنل کے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر بھی ان اداروں کو سراہا۔ کانفرنس میں ڈان لیکس کی تحقیقات کے معاملے کا جائزہ بھی لیا گیا ، شرکائکو اس بارے میں ہونے والی تحقیقات کے نتائج سے بھی آگا ہ کیا گیا۔ کانفرنس میں ردالفساد کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کو یو اے ای اور قطر کے دوروں کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کسی خاص نسل، فرقے یا گروپ کے خلاف نہیں، یہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف ہے ۔پاک فوج مردم شماری کو قومی خدمت کے طور پر انجام دے گی۔ مردم شماری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ملک دشمن اداروں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے پاک افغان سرحد پر مرحلہ وار باڑ لگانا ہو گی ، افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل یقینی بنانا ہوگا، عدالتی، پولیس اور مدرسہ ریفارمز شروع کرنی ہوں گی اور فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی سزا پر عملدرآمد کرنا ہو گا ۔ شرکاء نے کہا کہ عوام او ر مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جارحانہ عزائم کو قوم کے تعاون سے شکست دی جائے گی ۔ کورکمانڈرز نے فیصلہ کیا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کیا جائے گا اور اس کے دیر پا نتائج کے لیے اس آپریشن کو تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کر آگے بڑھا یا جائے گا۔ شرکاء نے کہا کہ دشمن ایجنسیاں سی پیک کی صورت میں حاصل ترقی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، کانفرنس میں ملٹری کورٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان عدالتوں کی بحالی کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button