پاکستان

سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے :احسن اقبال

واشنگٹن(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کے لئے پاکستانی شراکت داری انتہائی اہم ہے ، سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے۔
امریکی اخبار”واشنگٹن ٹائمز“کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ممکنہ جنگ کے لئے امریکہ کوپاکستان کی ضرورت ہوگی ،ہمارے بغیرافغانستان میں جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی سے خطے میں عدم استحکام ہوگا ۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوپنا ہ گاہیں نہیں ،امریکی الزامات سے دونوں ملکوں میں بے اعتماد بڑھ رہی ہے،دونوں ملک بیٹھ کر بات چیت سے بے اعتمادی کا خاتمہ کریں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں،ہمارے ساتھ بہتر تعلقات سے ہی امریکہ سیکورٹی خدشات سے نمٹ سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button