سی ٹی او آصف ظفر چیمہ گوجرانوالہ کی ہدایت پر جناح سٹیڈیم میں ڈیسک قائم
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس اف کینیڈا ) چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ کی ہدایت پر پوسٹ ماسٹر (جی پی او) نے عوام کی سہولت کیلئے جناح سٹیڈیم میں ایک کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جو روزانہ وہاں پر شہریوں کو ٹریفک لائسنس کی ٹکٹیں فراہم کرے گا۔ اس موقع پر سی ٹی او نے کہا
کہ ایک ہی جگہ پر ٹکٹیں ، امتحانات ، فائلز اور دیگر مراحل منتقل کرنے سے ٹاؤٹ مافیا ختم ہو جائے گا۔ اور شہریوں کو ٹریفک آفسران انہیں قوانین سے آگاہ کے متعلق مکمل ’’گائیڈنس ‘‘ فراہم کرتے رہیں گے جبکہ اسی طرح کمرشل اور نان کمرشل ڈرائیونگ کے حصول کیلئے کرپشن فری سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے لائسنسنگ برانچ کے انچارج انسپکٹر وحید اختربٹ کی سربراہی میں ڈرائیونگ کے امتحان کو بھی فول پروف بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹوں کے کاؤنٹر کے اجراء کے معائنہ کے دوران شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ سی ٹی او نے بتایا کہ ڈرائیونگ کا امتحان ہفتہ میں دو دن لیا جار ہا ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد لائسنس مل سکے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہ ہونے پائے۔ انہوں نے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کر یں۔ تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکتے ہیں