سی ٹی اوگوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ نے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹریفک حادثات کی روک تھام میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں دوسروں اور اپنی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ 27اپریل:
چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے طلباء و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں دوسروں اور اپنی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اشاروں کو توڑنے کی حوصلہ شکنی کریں اور کہا کہ ون ویلنگ شیطانی کھیل ہے اس سے اجتناب کریں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کیمپس گوجرانوالہ میں طلباء و طالبات کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ملک احسان ،ممتاز صنعتکارجواد شاہد آف تانہ بانہ،ممتاز سماجی رہنما خواجہ شجاع اللہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مقصود لون،انسپکٹر ایجوکیشن ونگ عدیل امجد بٹ ،رانا فرخ،جمشید الحق،شیخ عمر،بلال ثاقب،نثار فاطمہ ، انسپکٹر شفیق شاہ اور عرفان نواز نے بھی اظہار خیال کیا ۔تقریب میں ٹریفک قوانین کے شعور کو اجاگر کرنے کیلئے سی ٹی او آصف ظفر چیمہ نے طلباء میں خواجہ شجاع اللہ کی طرف سے رضا کارانہ طور پر دئیے گئے ہیلمٹ تقسیم کئے گئے جبکہ ٹریفک قوانین کے بارے کئے گئے سوالات کا درست جواب دینے پر طالبات میں صنعتکار جواد شاہد آف تانہ بانہ کی طرف سے لیڈیز سوٹ تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ملک احسان نے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی اوگوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ اور ٹریفک پولیس کے افسران کی اعلیٰ حسن کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تعلیم اداروں میں طلباء و طالبات میں ٹریفک قوانین کی آگہی کیلئے جو مہم شروع کی ہے وہ نہایت قابل ستائش ہے اس سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔سڑکوں پر بلاجواز رش میں کمی آئے گی اور لوگوں کے قیمتی وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوگا ۔