سی آئی اے پولیس کی اعلی کارکردگی

( بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وی او سی آن لائن)
گوجرانوالہ (26جنوری )سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں مویشی چوری کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران سی آئی اے پولیس نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیرنگرانی اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے آصف عرف آصو دیندارمویشی چور گینگ کے 04ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2بھینسیں اور ساڑھے تین لاکھ روپے برآمد کئے ہیں۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں آصف عرف آصو دیندار سکنہ موڑ ایمن آباد، فیاض سکنہ قلعہ نوید سنگھ، ایوب و ناصرساکنان گرجاکھ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لئے سی پی او نے ایس پی ڈویژنز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔مہم کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے اور مویشی چوری کی موثر روک تھام کے لئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل اللہ کمبوہ، اے ایس آئی اورنگ زیب ، ولی داد ، غلام مصطفی، محسن علی اور حامد رحمان پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔سی آئی اے ٹیم نے ضلع ہذا سمیت ملحقہ علاقوں اور اضلاع سے مویشی چوری بارے مفید معلومات کے حصول کو ممکن بنایا ۔سی آر او کے ریکارڈ سے مدد لیتے ہوئے مخبری کے نیٹ ورک کو بھی توسیع دی اور پنجاب کے دیگر ا ضلاع سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزمان کے کوائف حاصل کر کے آصف عرف آصو دیندارگینگ کو ٹریس کر کے04 ملزمان کو گرفتار کیا۔دوران ابتدائی تفتیش ملزمان سے 2بھینسیں اور ساڑھے تین لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مویشی چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں ۔کرائے کے ڈالے میں سوار ہو کر رات کی تاریکی میں مختلف ڈیروں پر جاتے ، مزاحمت پر ڈیرہ دار کو رسیوں سے باندھ کر مویشی ڈالے میں لوڈ کر کے فرار ہو جاتے۔ملزمان نے ایمن آباد، اروپ، گکھڑ منڈی و دیگر علاقوں میں مویشی چوری کی متعددوارداتوں کا ا نکشاف کیا۔ملزمان سے برآمدہ بھینسیں اور نقدی کو ایمن آباد کے رہائشی محمد الیاس، محمد احمد ، وزیر �آباد کے رہائشی محمد نعمان، اروپ کے رہائشی محمد اسلم اور گکھڑمنڈی کے رہائشی ذیشان افضل کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ’’حوالگی مسروقہ مال مویشی‘‘ تقریب میں مدعیان سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ سی آئی اے پولیس جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف شب و روز نبرد آزما ہے۔شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے گی۔چور اور ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کو توڑ کر انہیں جیل بجھوائیں گے۔شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔ مدعیان نے اظہار خیال کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی