پاکستان
سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دہشتگردی کے منصوبے کوناکام بنادیا
فائرنگ کے تبادلے میں 12 خطرناک دہشت گردمارے گئے، دوافسروں سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے
کوئٹہ /05جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقہ سپلنجی مستونگ میں گزشتہ دو روز کے دوران آپریشن کرکے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگرد ایک غار کے اندر چھپے ہوئے تھے تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کوآرڈینیشن اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکیں۔فائرنگ کے تبادلے میں بارہ خطرناک دہشت گردمارے گئے جبکہ دوافسروں سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔