سیکنڈری سکول سالانہ2017 مورخہ 01-03-2017بروزبدھ کو شروع ہو رہا ہے
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) کنٹرولر امتحانات بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن گوجرنوالہ کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ بورڈ ہذا کے زیر اہتمام منعقدہونے والا امتحان سیکنڈری سکول سالانہ2017 مورخہ 01-03-2017بروزبدھ کو شروع ہو رہا ہے۔ جس کے لیے پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپیں ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے گھریلو پتہ پربذریعہ عام ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔ مزید برآن امیدواران اپنا داخلہ فارم نمبر فون نمبر 800299 پر SMS کر کے امتحانی معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ امسال بھی بورڈ سے الحاق شدہ جملہ ادارے اپنا اپنا پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کریں گے جسے متعلقہ سربراہ ادارہ اپنی مہر و دستخط ثبت فرما کر جاری کریں۔واضح رہے کہ امتحانی مرکز میں صرف سربراہ ادارہ کی مہرودستخط والی رولنمبر سلپ ہی قابلِ قبول ہو گی۔
امیدواران کی سہولت کے پیشِ نظر بورڈ ہذا نے اپنی ویب سائٹ (www.bisegrw.com)پر امتحان مذکورہ کے امیدواران کے گروپ سنٹربھی اَپ لوڈ کردیے ہیں جس سے پرائیویٹ امیدواران اپنی رولنمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
پرائیویٹ امیدواران جن کی اہلیت نامکمل ہے ان کو اعتراض ختم کرانے کے لیے یاد دہانی مراسلہ جات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان امیدواران کے مفاد میں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الفور اعتراضات دور کرواکر اپنی رولنمبر سلپیں بورڈ سے حاصل کر لیں۔دفتر کا اعتراض ختم نہ ہونے کی صورت میں رولنمبر سلپیں جاری نہیں کی جائیں گی۔اور اس کی تمام تر ذمہ داری امیدواران پر عائد ہوگی۔تاہم جن امیدواران کو مورخہ 25-02-2017تک رولنمبر سلپیں موصول نہ ہوں تو وہ باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلی فون نمبر055-9200751-55(ایکسٹینشن نمبر166)055-3892634/اسسٹنٹ کنٹرولر (میٹرک) بورڈ ہذا سے رابطہ کر کے بلا معاوضہ مثنیٰ رولنمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔
امیدوارباالمشافہ رابطہ کی صورت میں داخلہ فارم جمع کروانے کی اصل رسید ضرور ہمراہ لائے۔