Draft

سیکرٹری محکمہ انہار پنجاب اسداللہ خان نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر نالہ ڈیک میں پڑنے والے شگاف کو بند کیا جائے

گوجرانوالہ 5 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سیکرٹری محکمہ انہار پنجاب اسداللہ خان نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر نالہ ڈیک میں پڑنے والے شگاف کو بند کیا جائے ،بھاری مشینری اور لیبر لگا کر مزید آبادی اور کھیتوں کو متاثر ہونے سے بچایا جائے افسران ضلع کی حدود میں نالہ ڈیک کاتفصیلی دورہ کریں اور ایسے تمام مقامات جہاں پشتے کمزور ہیں انہیں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر مضبوط کیا جائے تا کہ مزید کسی نقصان سے بچا جا سکے۔


سیکرٹری محکمہ انہار پنجاب نے چھوٹی ڈیک میں گاؤں تمبولی کے نزدیک پڑنے والے شگاف کے مقام کا دور ہ کے موقع پر XENمحکمہ انہار کو ہدایت کی کہ شگاف کو ہنگامی بنیادوں پر بند کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ شگاف کو بند کرنے کے لیے جدید مشینری ،بانس اور مٹی کے تھیلے استعمال کیے جائیں تا کہ شگاف سے مزید فصلوں اور آبادی کو نقصان سے محفوظ بنایا جا سکے ۔انہوں نے محکمہ انہار کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث کمزور پشتوں اور بندوں کو
بر وقت مضبوط نہ کیا گیا جس کے باعث نالہ ڈیک میں شگاف پڑاجس سے زرعی فصلیں اور قریبی آبادی متاثر ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ سے مل کر مزید مشینری منگوائی جائے تا کہ شگاف کو جلد از جلد بندکیا جا ئے ،بانس اور ریت کے بیگ بھی فوری پہنچائے جائیں تا کہ شگاف کو بند کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے ۔انہوں نے شگاف سے متاثرہ گاؤں لدھے والا ورکاں کا
ڈی سی گوجرانوالہ اور ڈی سی شیخوپورہ کے ہمراہ دورہ بھی کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقہ میں بہترین امدادی سر گرمیاں فوری شروع کی جائیں ،جانوروں کے لیے ونڈااور ہیلتھ ریلیف کیمپ بھی فوری طور پر فعال کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنرمحمد عامر جان نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکی اور محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شگاف کو بند کرانے کے لیے آپریشن کی خود نگرانی کریں اور موقع پر موجود رہیں ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلع کی حدود میں نالہ ڈیک کاتفصیلی دورہ کریں اور ایسے تمام مقامات جہاں پشتے کمزور ہیں انہیں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر مضبوط کیا جائے تا کہ مزید کسی نقصان سے بچا جا سکے ۔
دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ڈاکٹر رابعہ ریاست ، ایکسیئن محکمہ انہار ، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کامونکی نے شگاف کو بند کرنے کے لیے محکمہ انہار کی ٹیم کو ریت کے 1ہزار بیگ اور اور ایکسیویٹر فراہم کر دیا ہے تا کہ شگاف کو مزید پھیلنے سے قبل بند کیا جا سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button