سیکرٹری داخلہ اوردیگر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا
کراچی(نیوز وی او سی آن لائن آن لائن)ڈالر گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی کہ کئی روز گزر گئے نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیااس لئے سیکرٹری داخلہ اوردیگر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے19جنوری کو 10دن میں نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاتھا۔سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل مسترد ہو نے کے حکم نامے کی کاپی طلب کرلی جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی حکم نامے کاپی نہیں جس کیلئے وقت دیاجائے۔جسٹس فاروق شاہ نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا حکم نہ دیکھ لیں نیا حکم نامہ جاری نہیں کرسکتے ۔