Draft

سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، شاہد خاقان عباسی

حافظ آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہرادارہ اپنی آئینی حددود میں رہ کر اپنا کام کرے اور ملک کی ترقی کو سب سے مقدم رکھے۔
حافظ آباد میں قومی صحت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندگی آسان نہیں مشکل کام ہے، جس علاقے کو اچھے نمائندے ملیں وہی ترقی کرتا ہے، حکومت کے خلاف سازشیں اور دھرنے ہوئے لیکن ہم نےترقی کا سفر جاری رکھا، ہم برسراقتدارآئے تو صنعتیں اور بجلی کے کارخانے بند تھے، موجودہ حکومت نے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا اور 10 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی، ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک میں گیس نہیں تھی لیکن آج ملک میں وافر مقدار میں گیس موجود ہے،
وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن 3 مارچ کوہوں گے، سینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، پیسے کے زور پر آنے والے امیدواروں کا مقابلہ کریں گے، جولائی 2018 میں عوام فیصلہ کریں گے۔
عدلیہ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کی عزت کریں اور قانون کے مطابق چلیں، ہم تمام عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں گئے فیصلے بھی قبول کئے جانے چاہئیں، پارلیمنٹ واحد ادارہ ہے جس کا ہر 5 سال بعد احتساب ہوتا ہے اور یہ احتساب عوام کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button