پاکستان
سینیٹر سراج الحق نے غیرت بل کی مخالفت کردی، شریعت کی روح کے منافی قوانین ہرگزبرداشت نہیں کریں گے:امیر جماعت اسلامی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق غیرت کے نام پر قتل کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت کی روح کے منافی قوانین ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔
جیو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق غیرت کے نام پر قتل کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت کی روح کے منافی قوانین ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،بل میں اسلامی نظریاتی کونسل کی آئینی حیثیت کوبھی چیلنج کیاگیاہے،قانون میں صلح کاحق نہ دینااسلامی احکامات کی خلاف ورزی ہے،غیرت کے نام پرقانون سازی کابل ہٹ دھرمی اوردہشتگردی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ سے محبت کاحق اداکر نے کیلیے یزیدی نظام سے ٹکراناہوگا،حکمرانوں نے ملک میں ظالمانہ نظام مسلط کررکھاہے۔