سینٹورس میں غلاف کعبہ اور پردہ باب الکعبہ سمیت اسلامی نوادرات کی پہلی اور منفرد نمائش جاری، عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے
اسلام آباد 10 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سینٹورس میں غلاف کعبہ اور پردہ باب الکعبہ سمیت اسلامی نوادرات کی پہلی اور منفرد نمائش جاری، عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مصروف تجارتی مرکز سینٹورس میں غلاف کعبہ اور پردہ باب الکعبہ سمیت دیگر اسلامی نوادرات کی پہلی اور منفرد نمائش پیر کو بھی عوام کی توجہ کا مرکز رہی۔ نمائش کا اہتمام پاکستان میں سعودی سفارتخانہ نے سینٹورس انتظامیہ کے تعاون سے کیا ہے جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کیلئے بابرکت تحفہ ہے۔
یہ نمائش 13 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ 4 اکتوبر 2017ء سے شروع ہونے والی اس نمائش کو دیکھنے کیلئے جڑواں شہروں سمیت مختلف شہروں سے لوگ خصوصی طور پر اسلامی نوادرات کی زیادت کا شرف حاصل کر رہے ہیں جو پاکستان میں بسنے والوں کیلئے فیوض و برکات کا باعث ہے۔ سینٹورس انتظامیہ نے ان مقدس اسلامی نوادرات کی زیارت کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔