ایڈیٹرکاانتخاب

سینئر پولیس آفیسر امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

رحیم یار خان 18 مئی 2017
سپیشل رپورٹ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سینئر پولیس آفیسر امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا جب کہ کیپٹن ر عارف نواز ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور سی سی پی او لاہور کیپٹن ر امین وینس بھی مظبوط امیدواروں میں شامل ہیں امجد جاوید سلیمی کرائم فائٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں جب کہ ان کو تھانہ کلچرل میں تبدیلی کا بھی ماہر سمجھا جاتا ہے 1988 میں ASP UTسرگودھا تعینات کیا گیا امجد جاوید سلیمی کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ان کی ممکنہ تعیناتی سے محکمہ پولیس اور دیگر حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر امجد جاوید سلیمی کی آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔۔۔
یاد رہے امجد جاوید سلیمی کو 7 فروری کو سی سی پی اولاہورتعینات کیا گیا تھا
لاہور: سی سی پی او لاہور امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد عملیش کو سی سی پی او تعینات کردیا گیا۔
امجد جاوید سلیمی کو سی سی پی اوکے عہدے سے ہٹاکر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا ہے،امجد جاوید سلیمی کو 7 فروری 2013کو سی سی پی اولاہورتعینات کیا گیا تھا اس سے قبل وہ ریجنل پولیس آفیسر(آرپی او)سرگودھا کے فرائض انجام دے رہے تھے، ان کی جگہ تعینات کئے جانے والے نئے سی سی پی اومحمد عملیش بھی اس وقت ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سانحہ بادامی باغ واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا چھوٹے پولیس افسران کو عہدے سے ہٹانے سے کچھ نہیں ہوگا،واقعے کے ذمہ دار آئی جی پنجاب اورسی سی پی اولاہور بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button