Draft

سینئر صحافی فیض چغتائی کی درد ناک موت ٹانگ کی ہڈی کا آپرپشن لیکن ڈاکٹرز کی غفلت و لاپرواہی نے زندگی سے دور کر دیا

گوجرانوالہ 28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سول ہسپتال گوجرانوالہ انوکھے آپریشن کرنے لگے ‘ڈاکٹروں نے مریضوں کو جانور سمجھ لیا ہے ،جیسے کیسے کر کے آپریشن کرتے ہیں اور مریضوں کو معیت بنا کر ورثاء کے حوالے کردیتے ہیں ،سول ہسپتال سیاسی بھنڈ چر گیا ،ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ سئنیر رہنما نے گزشتہ روز ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مقامی سینئر صحافی فیض چغتائی کی درد ناک موت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جہاں مریضوں کا کوئی پرساں حال نہ ہے ،سول ہسپتال میں ایم ایس انور امان جو کہ ایک سیاسی اثرو رسوخ رکھتا ہے اور اپنے بچاؤں کیلئے نام نہاد صحافیوں کو اپنے ساتھ شامل کر رکھا ہے جوکسی بھی پریشانی کو خود کی پریشانی سمجھ کر سب اچھا کروا دیتے ہیں یاد رہے کہ اُس وقت گوجرانوالہ کے ڈی سی او محمد عامر نے ایم ایس کو اُن کی ناقص کارکردگی کی بناء پرنوکری سے برخاست کر دیا تھا ،سیاسی اثرو رسوخ کی بناء پر کچھ ہی دنوں میں دوبارہ ناقص کارکردگی کو سہراتے ہوئے سول ہسپتال میں تعینات کروا دیا گیا ،جس کا نتیجہ آج بچاری غریب عوام بھگت رہی ہے ،اور ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بن گئی ہے ۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں نے اپنے پرائیویٹ ہسپتال و کلینک کھول رکھے ہیں اور مریضوں کو سول ہسپتال کی ناقص کارکردگی دکھا کر اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں آنے کا پیغام دیتے ہیں ،ذرائع کے مطابق سرکاری ڈاکٹر تو صرف سول ہسپتال میں مریضوں کو اپنے کلینکوں اور ہسپتالوں میں لیجانے کیلئے کچھ وقت آتے ہیں اور مریضوں کو لاشوں میں تبدیل کر کے فوراً اپنے کلینکوں پر چلے جاتے ہیں ،اسی طرح ہمارے سینئر صحافی فیض چغتائی کے ساتھ کیا گیا ،ٹانگ کی ہڈی کا آپرپشن کرنا تھا لیکن ڈاکٹرز کی غفلت و لاپرواہی نے زندگی سے دور کر دیا ،ڈاکٹرز کیخلاف ایکشن لینے کی بجائے نام نہاد صحافی نے اپنے اشتہارات کی لالچ میں معاملے کو باخوبی سرانجام دیتے ہوئے موت کو اللہ کی رضا بتاء کر دیگر صحافیوں کو اعتماد میں لے لیا ،ایسا سلسلہ آئے روز کسی نہ کسی کیساتھ چل رہا ہے جب تک ایم ایس انور امان جیسے کرپٹ افسران موجود ہیں ہسپتال میں سہولیات کا فقدان رہے گا ،خدار ا ایسے کرپٹ ایم ایس کو اور اُس کی پشت پناہی کرنیوالوں کو ہسپتال سے نکال باہر کریں تبھی ہسپتال میں سہولیات میسر ہو سکیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button