انٹرنیشنل

سیلفی لینے پر سعودی نرس کو 50 کوڑوں کی سزا

مکہ المکرمہ 14 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ سعودیہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مقامی ذرائع ابلاغ اردو نیوز کے مطابق مکہ المکرمہ اپیل کورٹ نے نرسوں کی تصاویر لینے والی سعودی نرس کے خلاف 15دن قید اور متعلقہ اسپتال کے گیٹ کے سامنے 50کوڑے لگانے کی سزا کی تصدیق کردی۔سعودی نرس نے اپنے موبائل سے اپنے ساتھ کام کرنے والی 4نرسوں کی تصاویر بنائی تھیں۔ سیکشن ہیڈ نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ نرسوں نے اپنی سہیلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا جس پر اسے 15دن قید اور اسپتال کے گیٹ کے سامنے یکبارگی 50کوڑے لگانے کی سزا سنادی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button