سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے الیٹ کمانڈوز کے لئے دوروزہ ٹریننگ سیشن اور کمانڈوز کو اہم ہدایات جاری۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
الیٹ کمانڈوز کے لئے دوروزہ ٹریننگ سیشن
سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کمانڈوز کو اہم ہدایات جاری۔ عوام الناس کے تحفظ کی خاطر تمام و سائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عزائم بلند ہیں ۔ فرائض کی بجا آوری میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے ۔
دریائے چناب بیلہ کے علاقے میں پولیس کمانڈوز کی فرضی مشقیں ۔ ڈوبتے جوانوں کو بچایا گیا ۔اہل علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ الیٹ کمانڈوز کے لئے دوروزہ ٹریننگ سیشن۔فلڈ ریلیف کے حوالے سے الیٹ کمانڈوز کو اہم ہدایات جاری۔ عوام الناس کے تحفظ کی خاطر تمام و سائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عزائم بلند ہیں ۔ فرائض کی بجا آوری میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے اپنے آفس میں پولیس افسران اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سی پی او نے کہا کہ دیگر محکمہ جات کے ساتھ مل کر پولیس نے گوجرانوالہ میں مختلف تھانہ جات کی حدودمیں اٹھارہ ریلیف کیمپ لگائے ہیں ۔جہاں موسمی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کے امدادی کام جاری ہیں ۔پولیس کمانڈوز لائف سیونگ جیکٹ و دیگر ضروری سازو سامان کے ہمراہ لوگوں کی مدد کے لئے نالہ ایک ، ڈیک اور دریائی علاقہ جات میں موجود ہیں ۔نقل مکانی ہو یا جان و مال کی حفاظت کا فریضہ ، طبی امداد ہو یا پانی میں گھرے ہوئے افراد،ہر موقع اور مقام پر پولیس کے جوان متحرک نظر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دریائے چناب بیلہ کے مقام پر ضلعی پولیس اورالیٹ کمانڈوز نے مل کر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا ۔ جہاں دریائے چناب میں ڈوبتے ہوئے اشخاص کو ریسکیو کیا گیا۔ سیلابی صورت حال کے حوالے سے فرضی مشقوں کو مقامی لوگوں نے خوب سراہا ۔ مزید براں علاقے میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جہاں متاثرہ افراد کو فرسٹ ایڈ کے طور پر مرہم پٹی کے ساتھ ساتھ دوائی بھی فراہم کی گئی ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیلابی صورت حال کے تناظر میں پولیس اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے ۔ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔