سیف الرحمان نے راتوں رات پاکستان پہنچ کر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنوانے میں اہم کردار ادا کیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
سیف الرحمان نے راتوں رات پاکستان پہنچ کر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مبشر لقمان کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ مبشر لقمان نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد سیف الرحمان راتوں رات پاکستان پہنچے تھے۔ سیف الرحمان قطر سے پاکستان آئے تھے۔
سیف الرحمان کے مشورے پر ہی شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ دیگر کئی اہم معاملات طے کرکے سیف الرحمان قطر واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم شہباز شریف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے تک شاہد خاقان عباسی 45 روز کیلئے عبوری وزیراعظم بنائے جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی یکم اگست کو عہدہ سنبھالیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں