ایڈیٹرکاانتخاب

سید خورشید شاہ کی برما کے مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عالمی برادری نے برما اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ،ْ اپوزیشن لیڈر او آئی سی اور تمام بااثر اسلامی ممالک کو اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ْ بیان
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے برما کے مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے برما اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ او آئی سی اور تمام بااثر اسلامی ممالک کو اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امن، محبت اور انسان دوستی کا درس دینے والے مہاتما بدھ کے پیروکاروں نے برما میں اپنے انسان دشمن عمل سے پوری انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جائیگا اور پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کیلئے عالمی اداروں کا ضمیر جگانے کیلئے بھی عملی اقدامات کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button