سیالکوٹ میں ڈی جی پی ایچ اے جنید تاج بھٹی کی مبینہ خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

سیالکوٹ میں ڈی جی پی ایچ اے جنید تاج بھٹی کی مبینہ خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک

تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

سیالکوٹ: پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ کے ڈائریکٹر جنرل جنید تاج بھٹی نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ کے فوراً بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے ہر پہلو سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات اور شواہد کی روشنی میں خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں