سیاسی پلان ، این اے 120 میں نام تو کلثوم نواز کا ہے مگر حقیقی الیکشن مریم نواز لڑ رہی ہیں
لاہور 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کلثوم نواز ہار گئیں تو فرق نہیں پڑے گا ، اگر جیت گئیں تو مریم نواز چھا جائیں گی
پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ این اے 120 سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو الیکشن لڑا رہی ہے جن کے مدمقابل تحریک انصاف کی ڈاکڑ یاسمین راشد ہیں۔ این اے 120 میں کاغذات نامزدگی منظور ہوتے ہی کلثوم نواز لندن روانہ ہو گئیں جس کے بعد ان کے بیماری اور کینسز کی خبریں سامنے آئیں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ وہاں اپنا علاج کرا رہی ہیں اور اسی غرض سے سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف بھی کل بروز بدھ کو ان کی عیادت کے لیئے لندن روانہ ہو چکے ہیں۔
این اے 120 میں اس وقت ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اپنی والدہ کے لیئے الیکشن کی باقاعدہ مہم چلا رہی ہیں۔ بعض حلقوں میں ایسا بھی سمجھا جارہا ہے کہ ن لیگ نے ایک بہترین سیاسی پلان بنا کر کلثوم نواز کو این اے 120 سے الیکشن لڑا رہے ہیں اور ایک سیاسی پلان کے مطابق ہی مریم نواز ان کی باقاعدہ سیاسی مہم چلا رہی ہیں جس کہ مریم نواز کی جانب سے پہلی باقاعدہ سیاسی مہم ہے۔
این اے 120 میں نام تو کلثوم نواز کا ہے مگر حقیقی الیکشن مریم نواز لڑ رہی ہیں کلثوم نواز ہار گئیں تو فرق نہیں پڑے گا ، اگر جیت گئیں تو مریم نواز چھا جائیں گی کیونکہ ہارنے کی صورت میں مریم نواز کے سیاسی کیرئیر پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا تاہم جیت کی صورت میں مریم نواز چھا جائیں گی اور ان کا سیاسی اسکور بڑھ جائے گا۔