سیاسی جماعتیں آپس کے بجائے کرپشن سے لڑیں، سراج الحق

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے کرپشن کے خلاف لڑنا چاہیے ۔ عوام جن کو منتخب کرتے ہیں وہ ایوانوں میں جا کر اپنے وعدے بھول جاتے ہیں ، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کرے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خیبرپختو نخوا کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے عوام ہمیشہ دھوکا کھاتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے نا اہل لوگوں کو منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجتے ہیں جو بعد میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول جاتے ہیں ۔ جو اللہ کے وفادار نہیں وہ عوام کے وعدوں کی کیا پاسداری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments