ایڈیٹرکاانتخاب

سیاست عمران خان کا نہیں بھٹو خاندان کا کام ہے،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پیپلزپارٹی اور بھٹو کا ہے ،بلاول یہاں پیدا ہوئے ،یہ شہر ہمارے لئے نیا نہیں ہے ۔
ٹنکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں مراد علی شاہ نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھائی سے کہتا ہوں کہ وہ کرکٹ کھیلیں سیاست تمہارا کام نہیں یہ صرف بھٹو خاندان کا کام ہے
ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے ذریعے ایک بے گناہ انسان کا خون بہائے بغیر امن لائے ،امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دیں۔
سید مراد علی شاہ نے دوران خطاب گرائونڈ چھوٹا پڑنے کا کئی بار تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ گرائونڈ صوبائی حلقے کےجلسے کےلئے بھی چھوٹا ہے،ہم کراچی میں بلاول بھٹو کےلئے دس گنا بڑا جلسہ کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ باب الاسلام ہے،یہ پاکستان بنانے والا صوبہ ہے،صوبہ ہر ایک کو اپنی آغوش میں لے لیتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیصلہ ہوا کہ ہمیں کراچی میں امن لانا ہے ،آپریشن کیا ،عوام نے بھرپور ساتھ دیا ،شہر میں 2013ء کے بعد سے امن آرہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پورےملک کےساتھ ظلم ہواجس کےخلاف بہت کوشش کی،امن کی صورتحال یہ ہے کہ پرنس آغاخان اور بوہری جماعت کے پیشو کراچی تشریف لائے ،کرکٹ کے مقابلے ہوئے ۔
سیاست عمران خان کا نہیں بھٹو خاندان کا کام ہے،مراد علی شاہ
ان سے قبل شیری رحمٰن نے خطاب کیا اور کہا کہ کراچی بھٹو کا شہر ہے ،بلاول شہر قائد کو اپنانے آیا ہے ،پی پی جلسے نے شہر کو روشن کردیا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حادثاتی وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں گیس لائن کھولتا ہوں،لٹیری حکومت 22 ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر جارہی ہے ۔
شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ کراچی والے امن اور جمہوریت کے ثمرات مانگتے ہیں ،سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کے معاملات ابھی تک حل نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button