ایڈیٹرکاانتخاب

سکیوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جے آئی ٹی کو شریف خاندان کی کمپنیوں کی چند دستاویزات فراہم کر دیں۔

اسلام آباد: (نیوزوی او سی) سکیوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جے آئی ٹی کو شریف خاندان کی کمپنیوں کی چند دستاویزات فراہم کر دیں۔ لاہور سے ریکارڈ اسلام آباد بھیجا جا رہا ہے۔ ایس ای سی پی ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے شریف فیملی کی 45 کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگی رہیں اور فائلیں الٹی پلٹی جاتی رہیں۔ کمپنیز کا اسلام آباد میں موجود ریکارڈ، چار افسران حماد جاوید، خرم حسین، ہارون عبد اللہ اور انور ہاشمی کے حوالے کر دیا گیا جو جے آئی ٹی کے لیے معاون ہیں۔ ایس ای سی پی ترجمان مطابق شریف خاندان کی لاہور میں رجسٹرڈ کمپنیوں کا ریکارڈ منگوایا گیا ہے، ریکارڈ جونہی آئے گا، جے ائی ٹی کو فراہم کر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button