سڑکوں پر زچگی کے کیسز، رانا ثناء اللہ نے ذمہ دار مریضوں کو ہی ٹھہرا دیا
لاہور 24اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
سڑکوں پر زچگی کے کیسز کے معاملے میں رانا ثناء اللہ نے ذمہ دار مریضوں کو ہی ٹھہرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عوام کے احساسات کو مجروح کرنے کیلئے انتہائی متنازعہ بیان داغا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے سڑکوں پر زچگی کے کیسز کے معاملے میں ذمہ دار مریضوں کو ہی ٹھہرا دیا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر زچگی کے کیسز ہونے میں قصور وار خود مریض ہوتے ہیں کیونکہ وہ وقت پر ہسپتال نہیں پہنچتے۔ رانا ثناء اللہ کی جانب سے سڑکوں پر زچگی کا ذمہ دار تو مریضوں کو ہی ٹھہرا دیا گیا ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران سامنے آنے والے ایسے تمام کیسز میں مریض وقت پر ہی ہسپتال پہنچ چکے تھے، تاہم انہیں یا تو ہسپتال میں متعلقہ عملہ حاضر نہیں ملا یا انہیں ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا۔