پاکستان

سڑکوں پر ذلیل ہونا ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ، عمران خان ہمیشہ ’’خیالی وزیر اعظم ‘‘ہی رہیں گے : رانا ثناء اللہ خان

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ ’’خیالی وزیر اعظم ‘‘ہی رہیں گے ، تحر یک انصاف چور دروازے سے بھی کبھی اقتدار میں نہیں آسکے گی ، سڑکوں پر ذلیل ہونا انکے مقدر میں لکھا جا چکا ہے ،نوازشر یف آنیوالے دنوں میں جب عوام میں نظرآئیں گے تو تحر یک انصاف کے پاس پھر رونے کے سواکچھ نہیں ہوگا ، پنجاب میں وزیر اعلی کون ہوگا ؟ اس کا فیصلہ پارٹی قیادت نے ہی کر نا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جس دن سے (ن) لیگ کی حکومت ہے اس دن سے عمران خان اسکے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اورحکومت کے خلاف ہونیوالی ہر سازش میں برابر کے شر یک ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وزیر اعظم کی بننے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی وہ صرف خیالی وزیر اعظم ہی بن سکتے ہیں جس پر کوئی پابندی نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ نوازشر یف سے تحر یک انصاف اب بھی خوفزدہ ہیں اور جب نوازشر یف عوام میں جائیں گے تو تحر یک انصاف کے پاس رونے کے سواکچھ نہیں ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button