سچائی تلاش کرنیوالوں کیلئے میری کتاب فائدہ مند ہوگی :ریحام خان
لندن(نیوز وی او سی آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سچائی کے متلاشیوں کے لئے میری کتاب فائدہ مند ہوگی جو شخص ایک صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کا نام نہ دے سکے وہ ملک کیا چلائے گا ، مجھے جو تاریخ بہتر لگے گی اس پر اپنی کتاب مارکیٹ میں لیکر آﺅں گی۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کی ضرورت نہیں ، میں نے کتاب خود لکھی ہے جو شخص ایک نگران وزیراعلیٰ کا نام نہ دے سکے کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟مجھے جو تاریخ بہتر لگے گی اس پر کتاب مارکیٹ میں لیکر آﺅں گی۔ یہ تاریخ 16جولائی بھی ہو سکتی ہے اور16دسمبر بھی۔انہوں نے کہا کہ مجھ عاجز کی کتاب سے الیکشن کوکیا ہو گا ۔میں تو یہ چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ جو ہوا اس کا عوام کو بھی پتہ چلے جو شخص سچ جاننا چاہے گا اس کو اس کتاب سے فائدہ ہوگا ۔میں الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت میں جاﺅں گی ۔ اگر ان کومیری کتاب سے کوئی خطرہ نہیں تو میرے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں؟ریحام خان نے کہا کہ میری شہباز شریف یامریم نواز سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ۔عمران خان کا بلیک بیری میرے پاس نہیں ہے ۔ریحام خان نے کہاکہ اگر تحر یک انصاف کا یہی رویہ رہا تو شائد کتاب شائع کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے ۔ میر ے اوپر شہباز شریف سے پیسے لینے کا الزام غلط ہے ،سمجھ سے بالا تر ہے کہ میر ی کتاب سے تحریک انصاف کیوں پریشان ہے ؟انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں۔ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے ۔