پاکستان
سپیکر پنجاب اسمبلی اور میاں محمود الرشید میں ٹیلی فونک رابطہ، نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناموں پرمشاورت کی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے دریافت کیا کہ آج ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات طے ہے یا نہیں،اس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے محمود رشید سے ایک گھنٹے کا وقت مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ اگر آج وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور سابق اپوزیشن لیڈر میں ملاقات نہ ہوئی تو نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلے گا۔