سپین کی نئی کابینہ میں خواتین کی مردوں پربرتری
میڈرڈ (این این آئی)سپین میں حال ہی میں پہلی بار ملک کی تاریخ میں ایک ایسی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس میں 11 خواتین اور6 مرد وزراء سمیت کل17وزراء شامل ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق سپین کی کابینہ میں خواتین وزراء کی مردوں پر عددی برتری نے ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔نئی کابینہ ملک کے فرمانروا کنگ فیلپ ششم کے سامنے حلف اٹھائے گی۔سپینی وزیراعظم پیڈرو سانشیز کا کہنا تھا کہ ان کی نئی ٹیم معاشرے میں پروگریسیو سوچ کو آگے بڑھائے گی اور یورپ کی حمایت کرے گی۔ماضی کی نسبت نئی کابینہ کی سب سے خاص بات اس میں خواتین وزراء کی تعداد میں اضافہ ہے۔سبکدوش ہونے والے وزیراعظم ماریانو راخوی کی کابینہ میں مردوں کو خواتین پر برتری حاصل تھی۔ نئی کابینہ کے 18 ارکان میں سے 61.1 فی صد وزارتیں خواتین کو دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے بہت کم ایسے ممالک ہیں جہاں کابینہ میں خواتین کی تعداد 50 فی صد ہے۔ ایسے ممالک میں فرانس، سویڈن اور کینیڈا سر فہرست ہیں۔نو منتخب وزیراعظم 46 سالہ راخوی کی پارلیمنٹ میں 350 کے ایون میں 84 سیٹیں ہیں۔ ان کے پیشرو راخوی گذشتہ ہفتے کرپشن کے الزامات کے بعد برطرف کردیے گئے تھے۔