کھیل

سپین میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار ہلاک

میڈرڈ(این این آئی)سپین میں ایتھلیٹک بلباو اور اسپارٹک موسکو کے درمیان سنسنی خیز میچ کے دوران مداح آپس میں لڑ پڑے، پولیس کی مداخلت پر مشتعل شائقین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یورپین لیگ فٹبال میچ کے اہم میچ میں’’ اسپارٹک موسکو ‘‘ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایتھلیٹک بلباؤ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مداحوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی تصادم کا رخ کر گئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا جس کی وجہ سے سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر سٹیڈیم کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والے پولیس اہلکار کی عمر 50 سال ہے جو سر پر بھاری پتھر لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔ ہسپانوی وزیر اعظم ماریانا راجوئے نے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پْر تشدد شائقین کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button